اب موبائل سگنلز کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: نگراں حکومت نے قومی شاہراہوں پر نیشنل رومنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ اب قومی شاہراہوں پر موبائل سگنلز کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، نگراں حکومت جلد ہی قومی شاہراہوں پر نیشنل رومنگ سروس شروع کر دے گی۔ نگراں وزیر آئی ٹی کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان انفرا اسٹرکچر شئیرنگ کی پالیسی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام بڑی شاہراہوں پر صارفین کو موبائل سروسز کی فراہمی کے لیے نیشنل رومنگ انفرا اسٹرکچر مرتب کر لیا گیا ہے اور دو ماہ میں نیشنل ہائی ویز پر نیشنل رومنگ شروع ہو جائے گی، جس سے صارفین ہائی ویز پر مختلف موبائل نیٹ ورکس استعمال کر سکیں گے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بڑے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے، عالمی کمپنیوں کی شراکت سے اسٹارٹس اپس کے لیے فنڈز کی تشکیل، آئی ٹی فری لانسرز کو بلاسود قرضوں کی اسکیم اور پانچ ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا آئی ٹی انڈسٹری میں بیرون ملک سے ڈالرز لانا اور ٹینکیکل لوگوں کی کمی دو بڑے مسائل ہیں، حکومت جامعات میں آئی ٹی اپرنٹس شپس کو ضروری قرار دینے جا رہی ہے، جب کہ آئی ٹی گریجویٹس کے لیے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ کا آغاز بھی کرنے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی کمپنیوں اور نجی شعبے کی شراکت داری سے آئی ٹی اسٹارٹس اپس کے لیے فنڈز تشکیل دینے جا رہے ہیں، حکومت اس فنڈ کے لیے 3 ارب روپے مختص کرے گی۔ نگراں وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ ملک میں ڈالرز کی آمد میں آسانی پیدا کر نے کے لیے پے پال سے بات چیت چل رہی ہے، پے پال کی ملک میں آمد کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک رکاوٹ ہے، فیٹف اور عالمی ادروں کے قوانین بھی رکاوٹ ہیں، سابقہ ادوار میں پے پال کو کبھی بزنس کیس بنا کر نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر