اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹارگٹ کلنگ، معروف تاجر صفدر صدیق قتل، ملزمان فرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع فروٹ و سبزی منڈی میں رات گئے ٹارگٹ کلنگ کا افسوسناک واقعہ میں معروف تاجر صفدر صدیق کو موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم ملزمان قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔ پولیس نے مقتول تاجر کے بیٹے کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ معروف تاجر 65 سالہ صفدر صدیق 25 دسمبر 2023ء کی رات سوا دس بجے اپنے بیٹے شازل صفدر کے ہمراہ سبزی منڈی میں موجود تھے اور ٹماٹر شیڈ میں سودا فروخت کرکے اپنے بیٹے کے ہمراہ واپس جارہے تھے کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان کے قریب آکر موٹر سائیکل روکا اور مسلح شخص نے ان کے سر پر پستول تان کر فائر کر دیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑے۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سبزی منڈی میں افراتفری مچ گئی۔ سبزی منڈی میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت صفدر صدیق کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کرایا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شہر کی فوری ناکہ بندی کرا دی گئی لیکن ملزمان پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقتول تاجر کے بیٹے شازل صفدر کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔ ملزمان کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان تھیں۔ واقعہ کے بعد ملزمان میٹرو کی طرف فرار ہوگئے۔ سبزی منڈی اسلام آباد کے کاروباری حضرات نے اس واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لئے سبزی منڈی اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا تھاکہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک سبزی منڈی احتجاجاً بند رہے گیسبزی منڈی میں اس وقت سوگ کا عالم ہے۔

مزید پڑھیں: مودی امریکہ کیساتھ تعلقات بچانےکیلئے سکھ رہنماکےقتل کی تفتیش پررضا مند

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر