انڈر19ایشیا کپ ، پاکستان نےافغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انڈر19ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان افغانستان کو 83 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نیپال کو 7 اور انڈیا کو 8 وکٹوں سے ہراچکی ہے۔
آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں 303 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 48.4اوورز میں 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی اوپنرز شامل حسین اور شاہ زیب خان نے ٹیم کو 115 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ شاہ زیب خان 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے79 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
شامل حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔ ریاض اللہ نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے۔
انڈیا کے خلاف سنچری بنانے والے اذان اویس تین چوکوں کی مدد سے20 رنز بناسکے۔ افغانستان کی طرف سے فریدون داؤدزئی اور بشیر احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ نے افغانستان کی ٹیم کو کسی بھی موقع پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ افغانستان کی جانب سے نعمان شاہ چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 19 اور طیب عارف نے 51 رنز دے کر تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اپنا پہلا انڈر 19 ون ڈے کھیلنے والے خبیب خلیل نے 45 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرنےو الے پاکستانی بیٹر شامل حسین کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر