اینٹو کے بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت اور کام لینا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ

خیرپور(آئی ایم ایم) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے کہا ہے کہ اینٹو کے بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت اور کام لینا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق چائلڈ لیبر ایکٹ کی پابندی سختی سے کی جائے جن بھٹوں پر بچوں ے محنت اور مشقت لی جائے گی اور چیکنگ کے دوران واضح ہوا تو ان بھٹو کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائےگی ۔ انہوں نے یہ بات خیرپور ضلع میں اینٹوں کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں 3 ہزار اینٹوں کی قیمت 27 ہزار روپے مقرر ہوگی۔ ڈی سی خیرپور نے مالکان کو ہدایت کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے نتیجے میں اینٹوں کے نرخ بھی کم ہونے چاہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جاچ پڑتال کی جائے گی اگر کویہ بھی ملوث پایا گیا تو اس کو قانون کے مطابق سزار اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئےمختیارکار شیراز پھلپوٹو، انسداد تجاوزات فورس اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ شہر کے لقمان، سرکی موڑ، ریلوے پھاٹک، گاڑی پل، خاکی شاہ پل سمیت دیگر علاقوں میں دکانداروں، ریڑھی بانوں اور دیگر کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کرایاگیا ۔ انہوں نے سختی سے وارننگ دی کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ رورل ہیلتھ سینٹرز میں مریضوں کو صحت کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا ئیں۔ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر صوبودیر ڈاکٹر رانا حسیب نے آر ایچ سی را نی پور اور آر ایچ سی ہنگورجا کے دورے کے دوران متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کی چیک اپ میں بہتر رویہ اختیار کریں۔اس دوران ہنگورجا میں لیڈی ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے بارے میں آگاہی ملنے پر، ای سی صوبودیر نے کہا کہ جلد ہی لیڈی ڈاکٹر کی تقرری کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او سے بات چیت کریں گے۔اس کے علاوہ، مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انہیں وارڈ میں شفٹ کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر