اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این اے 122 میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر نے ریٹرننگ افسر کو باقاعدہ درخواست دیدی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں اس لیے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ این اے 122 سے عمران خان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس،سزامعطلی کیلئے عمران خان کا پھرسپریم کورٹ سےرجوع
میاں نصیر احمد اعتراض عائد کرنے کینٹ کچہری پہنچے تھے۔