خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ اور ہر شعبہ میں برابری کے مواقع فراہم کیے بغیر مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں خواتین اپنے گھروں، دفتروں، رسمی اور غیر رسمی اجتماعات اور خاص طور پر جنگوں اور تنازعات کے دوران غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین دنیا کی آبادی کا نصف حصہ ہیں جو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 25 نومبر کو منایا جاتا ہے ۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد قانون سازی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلمان نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے جو قانون سازی کی ہے ان میں کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ (ترمیمی) بل 2022 اور گھریلو تشدد کی (روک تھام اور تحفظ)۔ بل، 2009، شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، 1973 کے آئین کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے دوران پہلی بار خواجہ سراؤں اور بچوں کے ساتھ خواتین کو بھی قومی اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے اس نے خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) بھی متعارف کرایا۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات :الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط لکھ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی قابض افواج اور بھارتی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی اور کشمیری خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تشدد پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی اور کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا نوٹس لیں۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر