پشاور: ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف خیبر پختونخوا میں 16 ویں علاقائی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا .
اجلاس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اے این ایف کے پی کے نے کی۔ اجلاس میں ریجنل آئی اے ٹی ایف نمائندوں نے شرکت کی۔ آر ڈی کمانڈر نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور منشیات کے خلاف جنگ میں ان کے تعاون کو سراہا۔ اجلاس میں شریک ارکان کو علاقائی سطح پر منشیات کیخلاف کی جانے والی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ فورم نے اے این ایف کی منشیات کیخلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف خیبر پختونخوا میں 16 ویں علاقائی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس
