شی جن پھنگ کی جانب سے پیپلز پبلک سیکیورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شہداء کے بچوں کے خط کا جواب

شی جن پھنگ کی جانب سے پیپلز پبلک سیکیورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شہداء کے بچوں کے خط کا جواب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 28 ستمبر کو چین کی پیپلز پبلک سکیورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شہداء کے بچوں کے ایک خط کا جواب دیا اور طلبہ سے اپنی بڑی توقعات کا اظہار کرتے ہوئےپولیس ہیروز کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا۔

اپنے جواب میں شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ قومی سلامتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنا اور عوام کی خوشی اور سکون کی حفاظت کرنا عوامی پولیس کا مقدس فریضہ ہے۔ آپ کے باپ دادا ذمہ داریاں نبھانے کا حوصلہ رکھتے تھے اور دفاع وطن کے لیے قربانی دینے اور اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار رہتے تھے۔ان کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھنے اور آگے بڑھانے کے قابل ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے بہادر باپ دادا کی مثال پر عمل کریں گے، اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط کریں گے، سخت مطالعہ کریں گے اور بہترین تربیت حاصل کریں گے، ملک اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے، پارٹی اور عوام کے وفادار محافظ بننے کا عزم کریں گے۔ اور ایک اعلیٰ سطح کے محفوظ چین کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے، ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے اور نشاط ثانیہ کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

حال ہی میں، چین کی پیپلز پبلک سیکیورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شہداء کے آٹھ بچوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو خط لکھا، اسکول میں اپنی تعلیم اور تربیت اور دیکھ بھال کے حوالے خیالات کا اظہار کیا اوراپنے باپ دادا کی وراثت کو آگے بڑھانے اور ایک محفوظ چین کے قیام کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر