موٹاپے اور ذیابیطس جیسے دائمی امراض سے بچانے والی بہترین غذا

موٹاپا اور ذیابیطس دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والے دائمی امراض ہیں اور غذائی عادات اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مگر تازہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کو ترجیح دیکر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بات شمالی آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج کا زیادہ استعمال موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد کی غذائی عادات اور صحت کا جائزہ 12 سال تک لیا گیا جس دوران 2600 میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج پر مشتمل غذا کا استعمال جسمانی چربی میں کمی لاتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ یہ غذا بلڈ شوگر کی سطح کو معمول پر رکھتا ہے، ورم میں کمی آتی ہے جبکہ گردوں اور جگر کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ پہلی بار یہ ثابت ہوا ہے کہ نباتاتی غذاؤں سے میٹابولزم کے ساتھ ساتھ جگر اور گردوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق میں صحت کے لیے مفید نباتاتی غذا کی شناخت کی گئی اور نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایسی نباتاتی غذائیں نقصان دہ ہوتی ہیں جن کو پراسیس کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالم اناج، تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ چینی اور پراسیس غذاؤں کے محدود استعمال سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس طرح کی غذا استعمال کرنے والے افراد کا جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے جبکہ پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بھی کم ذخیرہ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ارجنٹینا میں مہنگائی سے لوگوں کی ذہنی صحت متاثر ہونے لگی

محققین نے بتایا کہ موٹاپا ذیابیطس کا شکار بنانے والا سب سے بڑا عنصر ہے اور ناقص غذائی عادات سے موٹاپے اور ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر