واٹس ایپ میں ایک اورنئےفیچرکااضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک اورنئےفیچرکااضافہ کردیاگیا
تفصیلات کےمطابق آئےروزسوشل میڈیاایپس پرنئےفیچرمتعارف کرائےجارہےہیں ایسی طرح وٹس ایپ میں ایک نیافیچرمتعارف کرایاگیاہےجس کاکام تصاویرکوڈیجیٹل اواتارمیں تبدیل کرناہے۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اب صارفین اپنی تصاویر کو ڈیجیٹل اواتار میں تبدیل کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ اواتار کا فیچر دسمبر2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اپنا اواتار بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ سیلفی کو ہی کارٹون ڈرائنگ میں بدلنا ممکن ہوگا۔
ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔
مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے، اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کرکے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔اس کے بعد اگر دل کرے تو آپ لباس یا دیگر تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
جب کوئی فرد نیا اواتار بنائے گا تو کمپنی کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا، تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ اس کی ذاتی تفصیلات کو کس حد تک کسی تصویر کو اواتار میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کے مطابق ایک سال کے دوران ایک ارب سے زائد اواتار بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں اب فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ممکن

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر