اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں،اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، تمام سرکاری اور سفارت خانوں کے ملازمین اپنا سروس کارڈ ہمراہ رکھیںاورڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ شناخت کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کریں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و اہلکار موثر انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں آنے والے لوگوں کے کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے اور ان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کی جامع تلاشی لی جائے،تمام سرکاری ملازمین اپنا محکمانہ کارڈ ہمراہ رکھیں،تلاشی اور کوائف کے اندراج کے عمل میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق ”پکار”15-پر اطلاع دیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات:عمران خان کی اٹک پولیس ٹیم کےسامنےپیش ہونےسےمعذرت