پاکستان انجینئرنگ کونسل کو آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

اسلام آباد (وسیم بٹ )انٹرنیشنل کوڈ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کو اقوام متحدہ کی COP28 کلائمیٹ کانفرنس کے دوران آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 سے نوازا۔ پی ای سی کے چیئرمین انجینئر محمد نجیب ہارون، رجسٹرار پی ای سی ڈاکٹر ناصر محمود خان، کنوینر پی ای سی ٹیکنیکل کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور آئی سی سی کے فوکل پرسن فیض السطین کی قیادت میں چار رکنی وفد نے تقریب میں شرکت کی۔ امریکی محکمہ تجارت کی انڈر سیکریٹری ماریسا لاگو اور آئی سی سی گلوبل آپریشنز کی سینئر نائب صدر جوڈی زکرسکی نے پی ای سی چیئرمین اور وفد کو باوقار آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 پیش کیا۔ انہوں نے پی ای سی کو مبارکباد دیتے ہوئے بلڈنگ کوڈ آف پاکستان کو اپ ڈیٹ کرنے اور گرین بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2023 کی تیاری میں پی ای سی کے قومی کردار کو سراہا جس میں عمارتوں کے لئے بارش کے پانی کو جمع کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ان معیارات کو اپنانے اور نصب کرکے پاکستان میں تعمیر شدہ ماحول کو کاربن سے پاک کرنے کے عالمی پائیدار ایجنڈے میں کردار ادا کرنے کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ چیئرمین پی ای سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی سی سی کا عالمی شراکت دار ہونے کے ناطے پی ای سی سرکاری اور نجی شعبے میں مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مزید کام کرنے کے لئے بہت باشعور ہے جس میں قومی / بین الاقوامی تنظیموں کی مالی معاونت بھی شامل ہے تاکہ ان کوڈز کو استعداد کار میں اضافے کے ذریعے نافذ کیا جاسکے، توانائی کے تحفظ کے لئے حکومت کی طرف سے معاشرے کی حوصلہ افزائی کے لئے پالیسی سازی، پانی اور پاکستان میں تعمیر شدہ ماحول پر آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنا۔ اس تقریب کو عالمی سطح پر “تعمیر شدہ ماحول کو ڈی کاربنائز کرنا: بلڈنگ کوڈز نفاذ کے لئے صلاحیت سازی” کے موضوع پر سیشن کے دوران براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی 28COP موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعلقہ ماہرین نے بہت اچھی طرح سے شرکت کی۔ یہ اعزاز نہ صرف پی ای سی بلکہ پاکستان بالخصوص انجینئرنگ برادری کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں: صدراسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کو قازقستان کے قومی ایوارڈ سے نوازاگیا

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر