پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد(محمد حسین) پاکستان ہاکی ٹیم کا اخری اہم پول میچ بیلجیم کے ساتھ تھا جس میں پاکستان اور بیلجیم مقررہ وقت تک ایک ایک گول کے ساتھ برابر رہے۔۔پاکستان نے بیلجیم جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین کھیل کی بدولت نہ صرف 5 قیمتی پوائنٹ حاصل کئے بلکےکوارٹر فائنل تک رسائی بھی حاصل کر لی ۔اب ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم بیلجیم ورلڈ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔۔پول ڈی جو کہ ٹورنامنٹ کا سب سے ٹف پول سمجھا جاتا تھا۔جس میں دنیائے ہاکی کی بہترین ٹیمیں شامل تھیں۔پول ڈی میں ہالینڈ نے 7 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان گول کیپر اولمپئین احمد عالم اور پاکستانی سپورٹرز نے جیت کی خوشی میں خوب بھنگڑے ڈالے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔یاد رہے کہ پاکستان اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ سے تین تین گول کے ساتھ برابر رہا تھا۔پاکستان کی طرف سے ارشد لیاقت۔سفیان اورارباز نے گول کئے تھے۔دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو چار صفرکے واضع مارجن سے ہرایا۔اس میچ میں ارشد لیاقت نے تین گول کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک کی۔جبکہ ایک گول کپتان عبدالحنان شاہد نے کیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان کی طرف سے گولڈن گول سفیان احمد نے کیا اس طرح پاکستان بیلجیم کے خلاف ایک ایک سے برابر رہا۔اب چار کوارٹر فائنلز 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ جرمنی اورارجنٹینا کے مابین 9 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا کوارٹر فائنل 11بجکر ۔15منت پرہالینڈ اور انڈیا مدمقابل ہونگے۔تیسرا میچ فرانس اور اسٹریلیا کے مابین 3بجکر 45 منٹ پر کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ اسی روز پاکستانی شاہینوں اور اسپین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ 6 بجے ہوگا۔ اگر ہم دیگرپول میچزز کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ پول اے میں ارجینٹینا نے 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ۔آسٹریلیا نے 6 پوائنتس دوسری۔ملائشیاء تین پوائنٹس تیسری اورچلی نے صفر کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔۔پول بی میں فرانس 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جرمنی6 ۔ساوتھ افریقہ 3اور مصر صفر پوائنت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔پول سی کی صورتحال کچھ یوں رہی۔اسپین 9 ۔انڈیا 6۔ساوتھ کوریا 3اور کینیڈا صفر چوتھا نمبر۔۔14 دسمبر کو پہلا اور دوسرا سیمی فائنل اور16 دسمبر کو پہلے تھرڈ پوزیشن کےلیے میچ ہوگاکے بعد ازاں فائنل کی دوڑ شروع ہو گی جس میں عالمی جونئیر ورلڈ کپ ہولڈر کا فیصلہ ہوگا۔یاد رہے ایف آئی ایچ کے زیراہتمام 13 واں جونئیر ورلڈکپ جوکہ ملائشیاء کے شہر کواللمپور میں کھیلا جا رہاہے ۔جس میں دنیائے ہاکی کی بہترین 16 ٹیموں نے شرکت کی۔اس ورلڈ چیمپئین شپ میں انڈر 21پلئیرز کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایف ایف فٹبال نیشنل کپ 12 میچززکافیصلہ، گولز ایف سی نے ایس ٹی ایم ایف سی کو شکست دے دی

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر