پرینیتی چوپڑا شوہر کی محبت میں گلوکارہ بن گئیں، ویڈیو وائرل

ممبئی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو اُن کے شوہر راگھو چڈھا کی محبت نے گلوکارہ بنا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہی شادی کی تقریب کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر اس جوڑے کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

انہی ویڈیوز میں سے ایک ایسی خاص ویڈیو ہے جس میں اداکارہ کی اپنے شوہر کے لیے محبت کو دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو اس جوڑے کی شادی کی تقریب کے دن بنائی گئی تھی جس میں راگھو چڈھا اپنی دلہنیا کا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہیں پھر یہ جوڑا گفتگو کرتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیتا ہے۔ ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا بےحد خوش آرہی ہیں جبکہ ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے پسِ منظر میں جو گانا چل رہا ہے وہ اداکارہ نے خصوصی طور پر اپنے شوہر کے لیے گایا۔

اس گانے کا نام ‘او پیا’ ہے جوکہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کے لیے خصوصی طور پر لکھا گیا جسے خود اداکارہ نے اپنی سُریلی آواز میں گایا اور یوں اُنہوں نے اپنی شادی کے دن اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کی نیک خواہشات کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر