کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کے کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کو ڈاکومنٹیشن یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بد عنوانی (UNCAC) کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وہ آج نیب ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ’’عالمی انسداد بدعنوانی کے دن‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع تھا ’’دستاویزی معیشت انسداد بد عنوانی کے لیے ضروری‘‘۔ممتاز ماہر معاشیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (NIPS) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے پاکستان کے لیے نمائندے جرمی میلسم نے مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ ٹیکس کے نظام میں اندراج کروانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ریاست سے فلاحی فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی / غیر رجسٹرڈ معیشت میں شامل افراد غربت کا شکار رہتےہیں کیونکہ انہیں قرضوں سمیت بینکنگ مراعات تک رسائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمانوں کی بجائے ٹیکس نظام میں آسانی اور مراعات دینے سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل، آگاہی اور روک تھام (A&P) ڈویژن، نیب ہیڈ کوارٹرز نعمان اسلم نے انسداد بدعنوانی کا دن منانے کی اہمیت اور بدعنوانی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اے اینڈ پی ڈویژن کے کردار کے بارے میں بتایا۔چیئرمین نیب نے نیب افسران کو ان کے متعلقہ محکموں میں شاندار کارکردگی پر میرٹ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کردیا گیا

تازہ ترین

February 4, 2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سےملاقات

February 4, 2025

اسلام آباد سبزی منڈی پر قبضہ مافیا بھتا خوروں کا راج

February 4, 2025

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سحر ٹی وی کے پاکستان میں اردو بولنے والے افراد کے درمیان مقابلہ

February 4, 2025

ماہرین نے کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اصلاحات پر زور دیا

February 4, 2025

حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط شراکت داری اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر