اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل پھر طلب کرلیا۔
نجیٹی وی کے مطابق اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہوگا،کمیشن کے چاروں ممبران اورسیکرٹری الیکشن کمیشن شرکت کریں گے، دیگرپارلیمانی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کےحوالےسے درخواستوں کاجائزہ لیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کےلاء ونگ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم پرکام شروع کردیا، سنی اتحادکونسل کی قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی23مخصوص نشستیں کس تناسب سے تقسیم کی جائیں؟فیصلہ کمیشن کرےگا ۔لاء ونگ مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ کل کمیشن کے سامنے رکھے گا، الیکشن کمیشن رپورٹ کاجائزہ لینے کےبعدقومی و صوبائی اسمبلی کی 78 مخصوص نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کافیصلہ کرے گا۔