اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینیٹ کے انتخابات کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ،سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے ہدایت کی کہ چاروں صوبوں اور وفاق کی سینیٹ،نشستوں کیلئے امیدوار 10 مارچ تک درخواستیں ارسال کریں،درخواستیں زرداری ہاوس اسلام آباد اور بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کی جائیں،درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگی،درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام منسلک کیا جائے ۔