سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے منصوبے پراظہاراطمینان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر اینڈ سی) میں وفاقی سیکریٹری افتخار علی شلوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی علاقوں میں ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں نمائندہ ورلڈ بینک (WB)، مناو بھٹاری، نمائندہ گلوبل فنانسنگ فیسلٹیز (GFF)، غزنہ صدیقی اور ڈائریکٹر پروگرامز وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر مریم سرفراز نے شرکت کی۔

پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ ایک تین سالہ پروجیکٹ ہے جو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT)، گلگت بلتستان (GB) اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے محکمہ صحت کے ذریعے چلا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد صحت کے نظام کو مضبوط بنانا اور اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے تین اضلاع میں صحت کے ضروری پیکیج (EPHS) کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہے۔

ولڈ بینک اور گلوبل فنانسنگ فیسلٹیز کے نمائندوں نے وزارت کو ان کی تنظیموں کی جانب سے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں بہتر یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا کہ پروجیکٹ کمیونٹیز کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا اور ہدف بنائے گئے علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پراجیکٹ کی تکمیل میں تیزی لائیں تاکہ آئی سی ٹی، اے جے کے اور جی بی کے لوگ جلد از جلد اس پروجیکٹ کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

تازہ ترین

October 29, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری سے روس کی فیڈرل کونسل کی سپیکر ولنٹینا متوینکو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات

October 28, 2024

پاکستان باکو میں آئندہ عالمی موسمیاتی مذاکرات میں موسمیاتی مالیات میں مزید روانی لانے پر زور دے گا،رومینہ خورشید

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ