ماہرہ خان نے اپنی شادی پر کس ڈیزائنر کا تیارکردہ لہنگا پہنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپراسٹارماہرہ خان گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست بزنس ٹائیکون سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کی مینیجرانوشے طلحہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرماہرہ کی شادی کی ویڈیو شئیرکرتے ہوئے مداحوں تک یہ خوشخبری پہنچائی۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو اس خاص دن کیلئے سفید رنگ کے بھاری کامدار آئیوری لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرہ خان کا یہ خوبصورت لہنگا پاکستان کے مقبول ترین اور ٹاپ ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ ہے، تاہم اس کے دوپٹے اور چولی کے ڈیزائن میں تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔دلکش آئیوری لہنگے کی قیمت بھی تاحال سامنے نہیں آئی، لیکن فراز منان کا تیار کردہ یہ لباس لاکھوں سے کم ہرگز نہیں، ڈیزائنرپاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی یکساں مقبول ہیں۔

سلیم کریم نے بھی سفید شیروانی زیب تن کی۔
مری میں کی جانے والی شادی کی اس تقریب میں ’وائٹش تھیم‘ کو فالو کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگی رواں برس اگست کے مہینے میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔تاہم اس خبر کے بعد ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا تھا۔

ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی کی تھی جو 2015 تک ہی چل سکی، 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دوسال پہلے ماہرہ خان نے انسٹا پرایک پوسٹ شیئرکی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ