فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ “شیڈوبین” ہوگیا

کراچی(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ “شیڈوبین” (shadow banned) کردیا ہے لیکن وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اُشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی نظر آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں شعور پیدا کررہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کررہی ہیں۔
اب اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ “میں انسٹاگرام پر مکمل طور پر شیڈوبین (shadow banned) ہوگئی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کے معاملے میں ایکس کیوں اتنی اچھی طرح کام کررہا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے”۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ “شیڈوبین، مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ بھی ہے، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی”۔

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہِ کرم! شیڈوبین کے ڈر سے خاموش نہیں ہونا، غزہ کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کرتے رہیں، ہمیں ڈر کر خاموش نہیں ہونا ہے”۔

شیڈوبین کیا ہے؟

میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جب کسی اکاؤنٹ کو شیڈوبین کیا جاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈز کے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔

شیڈوبین کی وجہ سے پوسٹ پر ویوز بھی نہیں آتے کیونکہ وہ پوسٹ انسٹاگرام صارفین تک پہنچتی ہی نہیں، اب انسٹاگرام اُن تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو “شیڈوبین” کررہا ہے جو فلسطین کے حق میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں، ناصرف انسٹاگرام بلکہ فیس بُک پر بھی فلسطین کے حمایتی پیجز کو بلاک کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی حمایت کرنے پر سُپر اسٹار ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بھی “شیڈوبین” ہوگیا تھا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ