اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں صدارتی انتخابات جاری ہیں ،سینیٹر بہرامند تنگی نےانتخابات میں منفرد انداز سے ووٹ کاسٹ کیا،سینیٹر بہرامند تنگی نے قرآن پاک پر ووٹ رکھ کر ٹک کیا،قرآن پاک پر ووٹ رکھ کر بیلٹ باکس میں ڈالا،ووٹ ڈالنے کے بعد بہرامند تنگی نے قرآن پاک آصف علی زرداری کو دکھایا،بہرامند تنگی نے آصف زرداری کو کہا کہ ووٹ آپکی امانت تھی آپکو دیدیا ہے،قرآن پاک کو گواہ بنا کر اپنا ووٹ دیا،قرآن پاک کو چوم کر اپنا ووٹ ڈالا،ووٹ ڈال کر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی،بہرامند تنگی نے کہاکہ واضح کردوں میں نے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑی ہے،سینیٹر بہرامند تنگی نے شیری رحمان اور نئیر بخاری کو سازشی کردار قرار دیتے ہوئے کہاکہ شیری رحمان جیسے لوگوں نے میرے خلاف سازش کرکے میری بنیادی رکنیت ختم کی۔میں آج آصف زرداری سے کہا کہ میں نے اپنا حق ادا کردیا ہے، ارسلان خان تنگی نے اے این پی کو جوائن کیا ہے