چین کی مسلح افواج ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قوت رہیں گی، ترجمان

بیجنگ (نیوزڈیسک) 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس وفد کے ترجمان وو چیان نے کہا کہ رواں سال چین کے قومی دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو شفاف، معقول اور معتدل ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق انہوں نے کہا کہ چینی حکومت، قومی دفاع کی تعمیر اور معاشی تعمیر کی مربوط ترقی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور قومی دفاعی اخراجات کے پیمانے کامنطقی طور پر تعین کرتی ہے. حالیہ برسوں میں، قومی خودمختاری، سلامتی ، ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور چینی خصوصیات کے ساتھ فوجی اصلاحات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، چینی حکومت نے پائیدار اور مثبت معاشی وسماجی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے قومی دفاعی اخراجات میں معقول اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے اور قومی دفاع اور معاشی طاقت کی بیک وقت بہتری کو فروغ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر فوجی طاقتوں کے مقابلے میں چین کے دفاعی اخراجات مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)، قومی مالی اخراجات کے تناسب، فی کس قومی دفاعی اخراجات اور فوجی دفاعی اخراجات کے تناسب کے لحاظ سے نسبتا کم ہیں۔ حقائق ثابت کر چکے ہیں اور ثابت کرتے رہیں گے کہ چین کے محدود دفاعی اخراجات قومی خودمختاری، سلامتی ،ترقیاتی مفادات کے دفاع اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کلی طور پر پرناگزیر ہیں اور چین کی مسلح افواج ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قوت رہیں گی۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ