اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافد العمل ہے،کسی بھی غیر قانونی اجتماع کے انعقاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجتماعات پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہیں،اس سلسلہ میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کے انعقاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،خواتین ،بچوں ،بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں،امن وعامہ کے قیام کے لئے استعمال ہونے والے غیر مہلک اقدامات سے ایسے امراض میں مبتلا ءشہریوں کے مرض کے بڑھنے کا خدشہ ہے،مزید ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس گزشتہ روز منعقد ہونے والے غیرقانونی اجتماعات پر مقدمات کا اندراج کر رہی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اطلاع “پکار “15- یا” آئی سی ٹی “15- ایپ پر دیں۔