واشنگٹن:امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریری کےدوران مظاہرین نےغفلسطین کےحق میں نعرےلگائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن کو جنوبی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں الیکشن مہم کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کی جانب سے مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کےمطابق مظاہرین نے فلسطین کےحق میں نعرےلگائےجوبائیڈن تم آمرہو،ہزاروں فلسطینی شہیدہورہےہیں،بچےمررہےہیں،فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے،جیسےنعرےلگاناشروع کردئیے۔
مظاہرین نے فوری جنگ بندی اور اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ سیکرٹ سروس کے اہلکار مظاہرین کو پکڑکر باہر لے گئے۔
اس صورتحال کے بعد بائیڈن نے کہا کہ اسے احتجاج کرنے والے کے جذبات پر کوئی ناراضگی نہیں۔ یہ درست ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔