مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اسلام آباد بھر میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے ،چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان، اسلام آباد بھر میں سروے کی بنیاد پر سفید پوش لوگوں تک سحری پہنچانے کیلئے چالیس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے جہاں سحری پکائی جائے گی،آئی ایٹ مرکز،ایف سیون مرکز فلاور مارکیٹ،متصل گراؤنڈ سٹریٹ نمبر ٹین جی الیون ون،سٹریٹ نمبر 109 جی تھرٹین ون،گیٹ نمبر02 ایف نائن پارک اور پی ڈبلیو ڈی میں گرینڈ اوپن سحری کچن بنائے جائیں گے۔اتوار کو گرینڈ سحری پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ضلعی صد چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اسلام آباد بھر میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے جہاں سے سحری بنا کرگلی محلوں،طلباء کے ہاسٹلز،بس اڈوں،اسپتالوں،اور عوامی مقامات پرتقسیم کی جائے گی،خدمت کمیٹی کے سینکڑوں رضاکار اس سحری تقسیم کے عمل میں حصہ لیں گے،اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما انعام الرحمان،یاسر عرفات بٹ،رانا زاہد،محمد شوکت سلفی اور میاں عمران علی بھی موجود تھے۔چوہدری شفیق الرحمان کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نبوی معاشرے کی تعمیر اور اسلامی فلاحی پاکستان کیلئے عملی طور پرکوشاں ہے،ہماری سیاست خدمت انسانیت مرکزی مسلم لیگ کا صرف ایک انتخابی سلوگن نہیں،موجودہ مہنگائی نے نہ صرف غریب لوگوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے بلکہ مڈل کلاس طبقہ بھی گھر کا کچن چلانے کیلئے پریشان ہے،بے روزگاری اور مہنگائی نے ہر پاکستانی کو متاثر کیا ہے،ایسی مشکل صورتحال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے سلوگن ہماری سیاست خدمت انسانیت کے مطابق عملی طور پر کردار ادا کررہی ہے،مرکزی مسلم لیگ کا سحری پروگرام ناصرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر میں یکم رمضان سے آخرے روزے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین

October 28, 2024

پاکستان باکو میں آئندہ عالمی موسمیاتی مذاکرات میں موسمیاتی مالیات میں مزید روانی لانے پر زور دے گا،رومینہ خورشید

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ