اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے۔نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاگیا۔
خواجہ آصف وزیردفاع ہوں گے۔ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کا اضافی چارج بھی ہوگا۔سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دے دیا گیا۔
احسن اقبال منصوبہ بندی،رانا تنویر صنعت و پیداوار کے وزیر ،سینیٹر اعظم نظیر تارڑ وزیر قانون کا قلمدان سنبھالیں گے،اعظم نظیر تارڑ کے پاس انسانی حقوق کا اضافی چارج ہو گا۔
چودھری سالک حسین کو اوورسیزپاکستانیز،عبدالعلیم خان کو نجکاری کی وزارت مل گئی ، سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج بھی ہوگا۔
خالد مقبول صدیقی سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ وزارت تعلیم کا قلمدان بھی سنھبالیں گے۔جام کمال خان وزیر تجارت، امیر مقام ریاستیں اور سرحدی امور کے وزیر ہوں گےے۔امیر مقام کے پاس قومی ورثہ اور ثقافت کا اضافی چارج ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سردار اویس لغاری وزیرریلوے،عطا اللہ تارڑ کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا گیا۔
پورف فولیو کے مطابق مصدق ملک پاور اور پیٹرولیم ڈویژن،محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر، انسداد منشیات کا اضافی چارج ہوگا،احد چیمہ وفاقی وزیر اقتصادی امور مقرر،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اضافی چارج بھی ہوگا۔قیصر احمد شیخ کو بحری امور، ریاض پیرزادہ کو ہاؤسنگ کا قلمدان دے دیا گیا۔