بھارتی فضائیہ کا تیجس فوجی طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی مشقوں کے دوران انڈین ایئرفورس کا تیجس (Tejas) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ 25 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے تیجس طیارہ راستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے کے زمین پر گرتے ہی اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑاکا طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔
تیجس طیارہ رہائشی علاقے میں گرا تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی فرد موجود نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

خیال رہے کہ تیجس لڑاکا طیارہ کے تباہ ہونے کا واقعہ 25 سال میں پہلا واقعہ ہے جب کہ مگ-21 طیاروں کے گرنے کے واقعات عام ہیں اس لیے بھارتی فوج نے ایسے تمام طیاروں کو 2025 تک تیجس طیاروں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ