ایتھوپیا، پاکستان کا ہوابازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبد اللہ نے جمعرات کے روز سیکرٹری ہوا بازی سیف انجم سےملاقات کی۔

دونوں شخصیات نے ہوا بازی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں اطراف نے ہوا بازی کے شعبے میں علم کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ
خیال کیا۔

اس موقع پر سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کراچی میں ایتھوپیئن ایئرلائنز کے آپریشنز کے آغاز میں حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ اہم تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

سفیر نے سیکرٹری کو ایتھوپیا کی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کی “لُک افریقہ اور انگیج افریقہ” پالیسیوں کے موثر نفاذ میں اہم کردار کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد حکومت سے حکومت، عوام سے عوام اور کاروبار کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

انہوں نے پاکستانی عوام میں ایتھوپین ایئر لائنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی جو دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائنز میں سے ایک بننے جا رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری برائے ہوا بازی سیف انجم نے افریقہ کو پاکستان کے قریب لانے میں ایتھوپیئن ایئرلائنز کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور سفیر کو ایوی ایشن کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے میں اپنے ادارے کے تعاون کا یقین دلایا۔

تازہ ترین

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

October 28, 2024

معروف مصنف شاعر مسٹر ایوب اولیاء آف لندن کی کتاب نیرنگ نظر کی تقریب پذیرائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ