اسلام آباد(وسیم بٹ) ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میجر جنرل محمد جعفر نے نمل میں اسٹوڈنٹ سروس سنٹر کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر پرو ریکٹرز، ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ اور طلباء کی بھی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ریکٹر نمل نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سروس سنٹر کے قیام کا مقصد طلباء کو ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات مہیا کرنا تھا تا کہ وہ وہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، فوٹو کاپئیر، جنرل اسٹورو سوینئرشاپ، کمپوزنگ اور اسٹیشنری کے علاوہ اسٹوڈنٹ کیفے اور فیکلٹی لائونج شامل ہیں ، ریکٹر نمل نے کہا کہ نمل کی کوشش رہی ہے کہ طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، کچھ عرصہ پہلے اسپورٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جسکی وجہ سے نمل کے طلباء نے مختلف شعبوں میں نیشنل اور بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز بھی جیتے، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔