پاکستان میں زرعی انقلاب، وفاقی حکومت نے اہم ترین فیصلے کرلیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی انقلاب کے لیے کسانوں کو کھاد کے پیسے براہ راست دیے جائیں گے، تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کسانوں کو چھوٹے قرضے دیں، اگر بیرون ملک سے طاقتور بیج لاکر اپنے کسانوں تک پہنچا دیں اور ان کو کھاد بھی فراہم کردیں تو ہماری پیداواری طاقت بڑھ جائے گی اور ملک میں زرعی انقلاب آجائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں زراعت میں انقلاب آچکا ہے، ہمیں بھی زرعی پیداوار بڑھانا ہوگی۔ کسان کو کھاد، پانی اور بیج چاہیے ہوتا ہے۔ اگر کسانوں کو یہ 3 چیزیں مل جائیں تو پاکستان میں بھی زرعی انقلاب آسکتا ہے۔
مصدق ملک نے کہا وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسانوں کو کھاد کے پیسے براہ راست دے دیے جائیں تاکہ وہ کھاد موثر طریقے سے خرید سکیں، اس سے کسان کم قیمت پر خود کھاد خرید سکیں گے، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ پہلے فیکٹریوں کو سبسڈی ملتی تھی لیکن یہ فیکٹریاں کسانوں کو کھاد مارکیٹ ریٹ پر ہی دیتی تھی جس کی وجہ سے کسانوں کو سبسڈی کا فائدہ نہیں ہوتا تھا۔ کسان کو کھاد، پانی اور بیج چاہیے ہوتا ہے۔
’پوری دنیا میں زراعت میں ایک انقلاب آچکا ہے اور ایسے بیج آچکے ہیں جن کی پیداواری طاقت دوگنا یا تین گنا ہے۔ اگر وہ بیج ہم ملک میں لاکر اپنے کسانوں تک پہنچا دیں اور ان کو کھاد بھی فراہم کردیں تو ہماری پیداواری طاقت بڑھ جائے گی، یہ صرف ایک مرتبہ بیرون ملک سے لانا ہے اس کے بعد وہ خود اگے گا۔‘
وزیر توانائی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو پانی کی فراہمی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز فراہم کیے جائیں۔ دوسرا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنے ملک کے پھل مارکیٹ تک محفوظ طور پر پہنچائیں۔ تخمینے کے مطابق 35 فیصد پھل مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہوجاتے ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر گاؤں میں جو پھل پیدا ہوتا ہے، اس کے لیے وہاں ایک زرعی انڈسٹریل فارم لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہرگاؤں میں چھوٹے چھوٹے فارمز ہوں، جہاں کوئی پھلوں کا پلپ بنانا شروع کردے، کوئی جوس بنانا شروع کردے، کوئی کولڈ سٹوریج بنانا شروع کردے۔ اس کے لیے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسانوں کو زرعی یا انڈسٹریل قرض دیا جائے تاکہ کسانوں کو فائدہ ہو۔
ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں بھی بینکوں کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ کسانوں کو چھوٹے قرضے دیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ کسی بھی ملک میں 70 فیصد روزگار چھوٹے کارخانے پیدا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے 5 لاکھ بچوں اور بچیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹریننگ دی جائے گی۔ ان کو مشینی ٹریننگ دی جائے گی۔

تازہ ترین

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

October 28, 2024

معروف مصنف شاعر مسٹر ایوب اولیاء آف لندن کی کتاب نیرنگ نظر کی تقریب پذیرائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ