پاکستان نےفلسطین کےایشوپراوآئی سی میں متحرک کرداراداکیا،ممتاززہرابلوچ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےکہاہےکہ پاکستان نے فلسطین کے ایشو پر او آئی سی میں متحرک کردار ادا کیا ہےفلسطینی عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہناتھاکہ اسحاق ڈار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،وزیرخارجہ کو بریفنگز دی گئی ہیں، آنے والے دنوں میں وزیر خارجہ کی مصروفیات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر تشویش ہےخوراک تقسیم سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں یہ غیر انسانی حرکت ہے ،پاکستان اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتا ہےاقوام متحدہ قابض افواج کے مظالم رکوائےپاکستان کشمیر نیشنل فرنٹ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتاہے،بھارت فوری طور پر کشمیر کی سیاسی جماعتوں سے پابندی ہٹائے ،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان کے یورپی یونین سے اہم اور وسیع تعلقات ہیں ،جی ایس پی پلس ان تعلقات کا اہم جزو ہےگزشتہ ہفتے دونوں فریقین کے سیاسی مذاکرات کا نواں دور ہوا، دونوں فریق مل کر تمام شعبوں میں کام جاری رکھیں گے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہےامید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی18 دسمبر 2019 کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ،ہندوتوا کی لہر نے بھارت میں اقلیتوں کو بہت متاثر کیا۔
ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نے فلسطین کے ایشو پر او آئی سی میں متحرک کردار ادا کیا ہےفلسطینی عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے،پاکستان نے 11 مارچ کو بھارتی میزائل ٹیسٹ کو نوٹ کیا ہےبھارت نے پاکستان کو میزائل تجربہ سے پہلے آگاہ کیایہ آگاہی معاہدے کے مطابق تین روز قبل نہیں دی گئی ،معاہدے کے مطابق آگاہی دے جانی چاہیے۔
ترجمان دفترخار جہ کاکہناتھاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے بہت سے چینلز ہیں افغانستان کے ساتھ دہشتگردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق بھی بات ہوتی ہے،تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی ہیں ،ایشیا پیسفک امن کا خطہ ہونا چاہیےکیا ۔

تازہ ترین

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

October 28, 2024

معروف مصنف شاعر مسٹر ایوب اولیاء آف لندن کی کتاب نیرنگ نظر کی تقریب پذیرائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ