ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، رضا امیری مقدم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اور ایران کے در میان تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر بہتر ترقی کر سکتے ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تعمیل دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔،پاکستان اور ایران کی حکومت اور عوام کے تعلقات ساری دنیا کیلئے مثالی ہیں۔ہمارے رشتے تاریخ،مذہب اور یکساں ثقافت سے جڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ممالک ایسے ملیں گے جن میں پاکستان اور ایران کی طرح حکومت اور عوام میں قریبی تعلقات ہوں گے،پاکستان میں رہ کر اندازہ ہوا کہ پاکستان کی عوام ایرانی عوام سے کتنا پیار کرتے ہیں۔مجھے ایران کی طرف سے پاکستان میں خدمات سر انجام دینے پر فخر ہے، دونوں ملکوں کا مستقبل اور منزل ایک دوسرے سے جڑی ہے۔بارڈر پر مزید کراسنگ پوائنٹس کھول کر دونوں ملکوں میں علاقائی تعاون اور تجارت بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔کوشش ہو گی کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ اور ریل لنک کے منصوبے میں ایران بھی حصہ دار بنے ۔پاکستان اور ایران کی موجودہ قیادت دو طرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے کا ویژن رکھتی ہے۔ دونوں ملکوں میں تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چا ہتے ہیں۔پاکستان اور ایران میں باہمی تجارت میں اضافے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بینکنگ چینل کا نہ ہونا ہے۔پاکستان ایک بڑا زرعی ملک ہے، ایران اپنی گوشت کی ضروریات پاکستان سے پوری کر سکتا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور تہران چیمبر آف کامرس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ نمائش کے انعقاد کیلیے بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایران پاکستانیوں کیلئے ای ویزا اور آسان انٹری فراہم کرے گا تا کہ انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ایران سے پاکستان کے بارڈر کے قریب تک ایک ہزار کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔ایران نے اس وقت اس منصوبے پر 15سال سال بیشتر تقریبا ایک ارب ڈالر خرچ کیے۔پاکستانی حکومت اگر گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کرنا چاہتی ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ ایرانی سفیر کو اسلام آباد چیمبر کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ایرانی سفیر کا پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔پاکستانی عوام کبھی اس بات کو فراموش نہیں کرسکتے کہ ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا تھا۔خطے میں امن و امان اور علاقائی تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں میں قریبی تعاون اہم ہے۔ترقی کیلئے خطے کے ممالک میں علاقائی تجارت میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔دونوں ملکوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور میڈیسنز سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ سمندری راستے سے گوادر اور چاہ بہار کو جوڑ کر سسٹر پورٹس بنائی جائیں۔ پاکستان کو سستی توانائی کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے، پاکستان ایران سے سستی توانائی حاصل کر سکتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کی اشد ضرورت ہے۔دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے گزشتہ سال بارڈر ٹریڈ اور بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا جو خوش آئند ہے۔پاکستان اس وقت ایران سے 200 میگاواٹ بجلی حاصل کر رہا ہے جسے 500 میگاواٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔دونوں ممالک کو بارڈر پر غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ ایرانی سفیر کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ وہ علاقائی تجارت اور تعاون کے فروغ کے داعی ہیں۔دنیا میں کوئی بھی ملک اکیلئے ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔پاکستان اور ایران کو علاقائی تنظیم ای سی او ،شنگھائی تعاون تنظیم اور ڈی ایٹ تنظیموں کو موثر اور فعال بنا کر معاشی استحکام حاصل کرنا چاہیے۔جس کیلئے فضائی ،ریلوے اور سڑک کے روابط کو بہتر بنانا اہمیت کا حامل ہے۔۔سی پیک منصوبہ اس حوالے سے پاکستان اور ایران کیلیے انتہائی اہم ہے، ایران کو اس سے فایدہ اٹھانا چاہیے۔ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہیں، دونوں کا کلچر ایک ہے، عوام میں قریبی تعلقات ہیں۔اس قربت کااظہار تجارت کے فروغ میں نظر آنا چاہیے۔ چیئرمین فانڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کہا کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستانی عوام ایرانی عوام سے محبت کرتے ہیں۔ہم کسی دشمن کو یہ موقع نہیں دینگے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ ڈالے۔تقریب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب میں بزنس کمیونٹی سے سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ویجیٹبل اور فروٹ مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے سوالات اور باہمی تجارت میں اضافے کیلئے تجاویزپیش کی گئیں۔

تازہ ترین

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

October 28, 2024

معروف مصنف شاعر مسٹر ایوب اولیاء آف لندن کی کتاب نیرنگ نظر کی تقریب پذیرائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ