سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
دورانِ سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا، کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ دہشت گردی کی دفعات بھی کیا لگائی گئی ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ واقعہ 9 مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر 10 مئی کو درج ہوئی، جس پر وکیل نے کہا کہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا، کیا ملزمان سے ان کے موبائل فونز برآمد کیے گئے؟۔
وکیلِ ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے، جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ