پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، ملک دشمن جماعت کانام تحریک انصاف ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ شرپسند آئی ایم ایف سے کہہ رہے ہیں پاکستان سے معاہدہ نہ کیاجائے، بیرون ملک مقیم شرپسند عناصرپاک فوج کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم شرپسند عناصر نے امریکا میں پاکستان کیخلاف احتجاج کیا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں مگر ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژکرنے پرتلی ہے، سیاست ،سیاسی جماعتیں بعد میں اور ملک سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کوحملے کیے، ملک دشمن جماعت نےشہداکی یادگاروں کومسمارکیا۔ مزید کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں، بلومبرگ جیسے عالمی ادارے وزیر خزانہ کے انتخاب کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا،
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں،
ہمیں عوام نے ووٹ دے کر ایوان میں مسائل کے حل کے لئے بھیجا ہے، پاک فوج کے خلاف بیرون ملک شرپسند مظاہرے کرتے ہیں، شرپسند جماعت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام سبوتاژ کرنے پر عمل پیرا ہے،
ایک جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو تب پاکستان کو امداد دی جائے،
ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہی رہے ،
یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں،
یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں،
یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے،
انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے،
ملک دشمن عناصر کی گھناؤنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ