لیبیا سے روانہ ہونے والی غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی بحیرہ روم میں یورپ کے ساحلوں سے دور غرقاب ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 60افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
کشتی ایک ہفتے قبل لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور تین روز پہلے اس کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے بعد وہ بے یار و مددگار سمندر میں ڈول رہی تھی،بحیرہ روم میں غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرینین کا کہنا ہے کہ کشتی ممکنہ طور پر مالٹا یا اٹلی جا رہی تھی۔
ایس او ایس میں اطالوی کوسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر 25افراد کو بچایا ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کی ذریعے سسلی پہنچا دیا گیا ان کی حالت خراب بتائی جاتی ہے،ایس او ایس نے دیگر دو کشتیوں سے 113افراد کو بچا لیا ہے۔
تنظیم کے مطابق کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے 60افراد میں خواتین اور کم از کم ایک بچہ شامل ہے یہ لوگ تین روز سے پانی اور خوراک کے بغیر سمندر پر بے یار و مددگار تھے انہیں ایس او ایس کے ایک بحری جہاز میں دیکھا لیکن ربڑ کی کشتی ڈوب گئی،فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مرنے والے تارکین وطن کا تعلق کس ملک سے تھا۔