اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تمام ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کردی گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں تمام وزراء کی متعلقہ وزارتوں کو سونپ دی ہیں۔
وفاقی وزراء کے استعمال کے لیے سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں، کابینہ کے سینٹرل پول کار نے تمام سرکاری گاڑیاں بھجوا دیں ، مجموعی سرکاری گاڑیوں کی تعداد سی پی سی میں 100 کے لگ بھگ ہے۔