راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،کابینہ کے اہم ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی علاقائی استحکام اور عسکری تیاریوں پر گفتگو کی ، وزیراعظم اور ان کے وفد کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔