اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کے ذریعے اقتصادی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت اور آزاد صحافت کا حامی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ملاقات میں نجی سیکٹر کے تحت معاشی نمو پر بھی غور کیا گیا، امریکی سفیر نے پاکستانی جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار رائے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں میں اشتراک پر بھی غورکیا گیا۔