نو منتخب حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کرے،جے سالک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کنوینٗر ورلڈ مینارٹیز الا ئینس ، سابق وفاقی وزیراور نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امید وار جے سالک نے کہا ہے کہ نو منتخب حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وطن عزیز واپسی پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واپسی کے بعد اس تقریب کا مقصدنہ صرف نو منتحب حکومت کا خیر مقدم ہے بلکہ حکومت کو اقلیتوں کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے۔ جے سالک نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ نیشن چونکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ذمہ دار ہے ، اور ستمبر 1947 میں پاکستان بننے کے بعد سر ظفر اللہ خان نے بطور وزیر خارجہ یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر پر دستخط کئے تھے اور اقلیتوں کے حقوق کی یقین دہانی کروائی تھی اس لئے ہم پابند ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو این او کے ساتھ اس معاہدے کی تجدید کی ضرورت ہے اور نومنتخب حکومت یو این او کے ساتھ تجدید عہد کو بلا تاخیریقینی بنائے بلکہ ہر سال اس عہد کی تجدید کی ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ جے سالک اپنی اہلیہ مسز میری سالک کے ہمراہ امریکہ سے ایک ماہ کے دورے کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئے ہیں ، وطن واپسی پر کارکنان کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے نہایت خوشی کا اظہار کیا گیا۔کارکنان نے سیکرٹری یو این او اینٹونیو گٹرس کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اقلیتوں کے حقوق سے متعلق نعرے درج تھے۔اس موقع پر کارکنان کی جانب سے جے سالک کو پھولوں کے گلدستے اور ہار بھی پیش کئے گئے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ