وزیراعلیٰ مریم نوازکی کوٹ لکھپت جیل آمد،قیدیوں کیساتھ روزہ افطار کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد،قیدی خواتین کے ساتھ ہی روزہ افطار کیا۔قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں۔خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا ، مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد محترم محمد نواز شریف قید کے دوران رہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سنٹر ل جیل کوٹ لکھپت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےلئے مخصوص 20بیڈڈ ہسپتال،قیدیوں کیلئے ویڈیو کال فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔سینٹرل جیل لاہور دنیا بھر میں قیدیوں کے لئے وڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے والی پہلی جیل ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل کے کچن کا دورہ کیا،قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ،معیار چیک کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قید یوں کے لئے سپیشل افطار مینیو تیار کیا گیا۔ قیدیوں کو افطار میں بریانی،سموسے، پکوڑے ، پھل دہی بڑے پیش کئے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیدیوں بات چیت،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا ۔

مریم نواز کاخواتین قیدیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ آپ سے ملنے آئی ہوں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قیدی خاتون کے ساتھ ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے کھانے کے بارے پوچھا۔جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل سٹاف سے ملاقات بھی کی۔ رہائی پانے والے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔مرد قیدیوں کو 15 ہزار اور کپڑے اور خواتین قیدیوں کو 15 ہزار ۔ کپڑے اور چوڑیا ں دی گئیں ۔

صوبائی مشیر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ،آئی جی جیل خانہ فاروق نزیر اوردیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ