جسٹس (ر) میاں خیل کی بطور چیئرمین تقرری سے کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل مکمل فعال

اسلام آباد(وسیم بٹ )وفاقی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سُپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل کوتین سال کی مُدت کے لئے کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل کا چئیرمین مُقرر کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے بُدھ کے دِن ہونے والے اِجلاس میں اِس تقرری کی منظوری دی۔

اِس وقت ٹریبیونل میں 212 اپیلیں زیرِاِلتوا ہیں ۔ِپچھلے دس سال میں سے ساڑھے سات سال ٹریبیونل غیر فعال رہا ہے جِس کی وجہ سے کاروباری ادارے ہائی کورٹ میں سی سی پی آرڈرز کے خلاف رِٹ پٹیشنز دائر کرتے رہے ۔ ابھی تک ایسی 140 رِٹ پٹیشنز دائر ہو چُکی ہیں۔

سی سی پی نے اس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ مکمل فعال کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل زیرِاِلتوا اپیلوں پر بر وقت فیصلے جاری کرے گا۔ فیصلوں میں تاخیر سے چینی ، سیمنٹ ، کھاد،ٹیلی کام، بینکوں اوراشیائے صرف سمیت اہم شعبوں میں ضروری سی سی پی آرڈرز کے نفاذ پر منفی اثر ہواہے۔

یہاں یہ بات قابلِ زِکر کے ٹریبیونل شوگر کارٹل کیس کی سماعت بھی کر رہا ہے جِس میں سی سی پی نے پاکستان شوگر مِلز ایسوسی ایشن اور اُس کی ممبر شوگر مِلز پر 44 ارب رُوپے جُرمانہ عائد کیا ہے۔

جسٹس (ر) میاں خیل بے داغ ماضی کے حامل شخص ہیں اور اُن کے قانونی مئوقف کو سراہا جاتا رہا ہے۔اُن کی تقرری قانون کے عین مُطابق کی گئی ہے۔ قانون کے مُطابق ٹریبیونل کا چئیرمین ہائی کورٹ کا سابق چیف جسٹس یا سُپریم کور ٹ کاریٹائرڈ جج ہونا چاہیئے۔ مذید براں، ٹریبیونل میں بین القوامی تجارت، قانون ، معاشیات ،مالیات اور اکائونٹینسی میں مہارت رکھنے والے دو تکنیکی ارکان بھی شامل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ