گٹر میں بچہ گرنے پر واٹر بورڈ اور کے ایم سی حکام پر قتل کا مقدمہ

کراچی: گلشن اقبال میں 6 سالہ بچے کے کھلے مین ہول میں گرکرلا پتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ 10 ماہ کے بعد عزیز بھٹی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، جس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی 2 رحمٰن اسکوائرکے عقب اورعون ہائٹس کے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے6 سالہ ابیان ولد عاطف الدین کے کھلے مین ہول میں گرکرلا پتا ہونے کے واقعےکامقدمہ 10 ماہ کے بعد عزیز بھٹی تھانے میں والد کی مدعیت میں قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، جس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس سی این وقار،انجنئیر اعجاز زیدی ،میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 6 سالہ ابیان 6 مئی 2023 کواپنے بڑے بھائی 10 سالہ عارب الدین اور محلے کے دیگر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔ کھیلتے ہوئے گیند کھلے مین ہول میں جاگری۔ ابیان گیند لینے گیا اور مین ہول کے قریب کھڑا تھا کہ پیر پھسل جانے سے مین ہول میں گر گیا۔

ابیان کے بھائی نے شور مچایا اور اہل خانہ کو بتایا ، جس پر گھر والے اور دیگر علاقہ مکین کھلے مین ہول کی جانب بھاگ کر پہنچے، تاہم مین ہول میں پانی کا بہاؤ بہت تیز اورگہرائی زیادہ تھی۔ اطلاع دینے کے آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی، لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی۔

کے ایم سی اورواٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ تاخیر سے آنے کے بعد بھی ناکام رہے۔ رات گئے سڑک کی کھدائی کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ واٹر بورڈ ایکس سی این نے ہماری کوئی بات نہیں سنی اوراطراف کی تمام سڑکیں کھود ڈالیں۔ تمام کوششوں کے باوجود ابیان کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔واقعہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا۔

پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ