ڈاکٹروں کی طویل چھٹیوں پر پابندی،پمز کوعوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کی ہدایت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) افتخار علی شلوانی نے ہسپتالوں میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے اعلیٰ ترین معیار اور ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMs) کے انتظامی، مالیاتی امور اور کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ میٹنگ میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

سیکرٹری کو پمز کے عہدیداروں نے ہسپتال میں انسانی وسائل کی کمی کے مسئلے پر بریفنگ دی۔ ان کو بتایا گیا کہ انسانی وسائل کی کمی کی وجہ سے ہسپتال کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ سیکرٹری کے علم میں یہ بھی لایا گیا کہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر کے دیگر خطوں سے مریضوں کے بڑھتی تعداد کی وجہ سے مسئلہ اور شدت اختیار کرگیا ہے۔ افتخار علی شالوانی نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے عملے کی بھرتی کے عمل کو تیز کریں۔

مزید برآں سیکرٹری کو بتایا گیا کہ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی 107 آسامیوں کا اشتہار جاری کیا جا چکا ہے اور نرسوں اور میڈیکل آفیسرز کی 405 آسامیاں پر کرنے پر کام جاری ہے۔

سیکرٹری نے ڈاکٹروں سے متعلق تادیبی معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تعینات ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے سپانسر شدہ بیرون ملک دوروں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کوکسی بھی غیر ملکی دورے کے اخراجات کو ذاتی طور پر سپانسر کرنے کا حلف نامہ فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ڈاکٹروں کی ذمہ داری اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

افتخار علی شلوانی نے پمز انتظامیہ کو صحت کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے اور طبی برادری کے اندر پیشہ ورانہ طرز عمل کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال کی افرادی قوت کے اندر تادیبی اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تادیبی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر ایک جامع رپورٹ پیش کریں۔

سیکرٹری نے پمز انتظامیہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مریضوں کی سہولت کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ