سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے اگست میں شیڈولڈ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز ایک مرتبہ پھر ملتوی کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔
فصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے بھی اپنی حکومت کی مشاورت سے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی کی تھی ۔ سیریز ملتوی کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین کی گرتی صورتحال پر ملتوی کی ، حکومت نے ہمیں بتایا کہ افغانستان میں حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، ہم افغانستان سے متعلق اپنے ماضی کے موقف پر قائم ہیں ، افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کرکٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کی حمایت کرتا رہے گا، آئی سی سی اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں رہیں گے ، مستقبل میں سیریز کے بحالی کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔