اسلام آبادمیں بورنگ کے پانی پر بھی ٹیکس عائد کرنے کااعلان، حیران کن خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں رہنے والوں اب آپ کو 1 ہزار سے 75 ہزار تک اپنی پانی کی بورنگ پر ٹیکس دینا ہوگا

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد یعنی ایم سی آئی کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اب بورنگ موٹر کی ہارس پاور کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز سے مختلف واٹر چارجز وصول کیے جائیں گے

اسلام آباد میں بورنگ کے پانی پر بھی ٹیکس کا نفاذ، واٹر چارجز کیا ہوں گے؟

انسانی بقاء کے لیے آکسیجن کے بعد سب سے زیادہ ضروری شے پانی ہے، پاکستان کے بڑے شہروں میں پانی کی قلت کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں بورنگ کے ذریعے زیر زمین پانی کے حصول کا نسبتاً مہنگا انتخاب کیا ہے، جس سے شہری جہاں ایک طرف اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں وہیں اس کا فضول استعمال اور اسراف بھی کرتے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں نے اپنے گھروں میں بورنگ کرا رکھی ہے، حکومتی ملکیت زیر زمین پانی کے حصول اور استعمال پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا تھا تاہم اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے زیر زمین پانی کو بورنگ کے ذریعے نکالنے پر ٹیکس عائد کر دیا

اس ضمن میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد یعنی ایم سی آئی کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اب بورنگ موٹر کی ہارس پاور کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز سے مختلف واٹر چارجز وصول کیے جائیں گے، وہ گھر جہاں آدھی ہارس پاور کی موٹر اور ایک انچ کے پائپ کا بور ہوا ہے ان سے ماہانہ ایک ہزار وصول کیے جائیں گے۔

’۔۔۔جبکہ کمرشل صارفین سے دو ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے، 2 ہارس پاور کی موٹر اور 2 انچ کے پائپ کے ذریعے زیر زمین پانی استعمال کرنے والے گھروں سے 2500 روپے جبکہ کمرشل صارفین سے 4 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔‘

زیر زمین پانی کو بورنگ کے ذریعے نکالنے کے لیے 8 سے 15 ہارس پاور کی موٹر اور 3 انچ کا پائپ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 10 ہزار جبکہ کمرشل صارفین سے 15 ہزار روپے ماہانہ، 15 سے 30 ہارس پاور کی موٹر اور 4 انچ کے پائپ کا استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 20 ہزار روپے جبکہ کمرشل صارفین سے 25 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔

ایم سی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، اسی طرح زیر زمین پانی کے حصول کے لیے 40 سے 50 ہارس پاور کی موٹر اور 6 انچ کے پائپ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 50 ہزار روپے جبکہ کمرشل صارفین سے 75 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔

’70 سے 100 ہارس پاور کی موٹر اور 8 انچ کے پائپ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے ایک لاکھ روپے جبکہ کمرشل صارفین سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے، 140 سے 160 ہارس پاور کی موٹر اور 9 انچ کے پائپ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 2 لاکھ جبکہ کمرشل صارفین کو 3 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ