چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے رجسٹرارآفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل افاق احمد نے دلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا، بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا۔ بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے،قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔توہین دین اسلام پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا ہے۔

درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت دے۔

بعد ازاں عدالت نے رجسٹرارآفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ