برطانیہ کے تعاون سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام نصب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔برطانیہ نے پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کاتحفہ دیدیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مختصر تقریب ہوئی ۔محمد عبدالغفار فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آباد نے کمپیوٹرز ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے کئے۔تقریب میں ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی سمیت ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ‘آئیکیو’ شرائط کے عین مطابق ہے۔

اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری ایویشن یو کے ہائی کمیشن نے کہا کہ (یو کے ڈی ایف ٹی) ایویشن سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا۔حال ہی میں مکمل ہونے والے ‘آئیکیو’ فل سکیل آڈٹ میں شاندار کارکردگی پر پی سی اے اےکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کمپیوٹر پر مبنی سسٹم کے ذریعے ایئر لائنز، ASF، کارگو وغیرہ سمیت ایوی ایشن انڈسٹری کے اسکرینرز کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کی جاسکے گی ۔سسٹم متعارف ہونے کے بعد پاکستان صف اول کی ایویشن سیکیورٹی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔مستقبل قریب میں (یو کے ڈی ایف ٹی) کا ادارہ پاکستان میں ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرے گا۔کمپیوٹر پر مبنی سیکیورٹی اسکرینرز کی چیکنگ اور تربیتی پروگرام کی فراہمی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت کو اجاگر کرتا ہے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ