عوام کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ عوام کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے۔حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائےاورصرف متاثرہ مستحقین کو ہی امداد پہنچائی جائے۔
نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت میں حالیہ بارشوں میں ریلیف اقدامات کاجائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں این ڈی ایم اےنےوزیراعظم کوریلیف اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر جوائنٹ سروے جلد مکمل کرنے اورسیلاب سے متاثرہ شہریوں کو شفاف انداز میں فوری ریلیف دینےکی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نےاپنے گزشتہ دورِ حکومت میں این ڈی ایم اے کو اپنی تکنیکی استعداد بڑھانے کے حوالےسے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
اجلاس میں خطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےحالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے، امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے، مشترکہ سروے کو مکمل کرکے امداد صرف اور صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ قدرتی آفات سے نپٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کیلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے، حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا،متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،این ڈی ایم اے یقینی بنائے کہ ہر متاثرہ شہری کی امداد ہوگی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور ریسکیو و امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نقصانات اور وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی کاروائیوں و امدادی رقوم کی تقسیم کے بارےمیں بتایا گیا

وزیراعظم نےہدایت کی کے این ڈی ایم اے صوبوں بالخصوص بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل و جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی تصدیق کیلئے جلد مشترکہ سروے مکمل کر ے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر گوادر میں مجموعی طور پر7 لاکھ 66 ہزار کلو خشک راشن 24 مارچ تک تقسیم ہوگا جس میں سے 3 لاکھ 88 ہزار کلو راشن 16 مارچ تک تقسیم کر لیا گیا ہے،اسکے علاوہ کوئٹہ اور دالبندین میں 97 ہزار کلو خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو رواں برس اپریل تا جون اور جولائی تا ستمبر کی موسمی پیشگوئی اور این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے تیاری کے بارے بھی آگاہ کیاگیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو این ڈی ایم کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی امداد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے اب تک غزہ کے متاثرین کیلئے 320 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔
وزیرِ اعظم نے قدرتی آفات سے نپٹنےکے حوالے سے این ڈی ایم اے کو صوبوں سے تعاون کی ہدایت کی۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ