ہیلتھ سٹی شعبہ صحت میں انقلاب لائے گا،وزارت صحت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی سیکرٹری برائے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن افتخار علی شلوانی نے فارما سیکٹر کی افزائش پر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا بنیادی مقصد پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنا اور صنعت میں سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے فوری اور طویل مدتی حل تیار کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندوں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے وزارتِ قومی صحت کے زیر نگرانی میں ڈی ریگولیشن کے سنگ میل کو حاصل کرنے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہیلتھ سٹی کے قیام کیلئے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہیلتھ سٹی کا قیام صحت کی دیکھ بھال کا ایک جامع نظام جس میں ایک جدید ترین ہسپتال، تشخیصی لیبز، ایک میڈیکل ٹاور، ایک مرکز برائے طبی سیاحت، اور ایک فارماسیوٹیکل اکنامک زون شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی دواسازی کی پیداوار کو بڑھانا، پائیدار طریقوں کو فروغ دینا اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

سیکرٹری شلوانی نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر کو معیشت کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے مسابقتی مارکیٹ اور کاروبار کرنے میں آسانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں تاکہ نہ صرف مافیا کی اجارہ اداری توڑی جا سکے بلکہ ادوایات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی جاسکے۔

سیکرٹری شلوانی نے فارماسیوٹیکل سیکٹر کو مراعات فراہم کرنےکی بات کی اور صنعت کے نمائندگان سے ضروری اور غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کا تعین اور قیمتوں پر قابو پانے کے طریقہ کار پر بھی تجاویز طلب کی۔ انہوں نے پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدی امکانات کو بہتر بنانےکیلئے بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا اور صحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے والی جعلی ادویات کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے بنانےکیلئے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزارتِ قومی صحت دواسازی کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے جس سے ملک کی مجموعی صحت اور بہبود میں بہتری آئی گی۔

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ