اسلام آباد (محمد حسین ) پاکستان فٹبال کےلئے 2023 کا سال بہت بہتر رہا۔نارملائزیشن کمیٹی پاکستان کے چئیر مین ہارون ملک کی سرکردگی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کئی اہم ایونٹس میں شرکت کی ۔پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور فٹبال کے فروغ کیلئے ہاروم ملک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔فیفا ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائر راونڈ2 کےلئے پاکستان میں غیرملکی ٹیموں کی آمد بڑا بریک تھرو ہے۔پہلے میچ میں قومی ٹیم نے کمبوڈیا کو ہرا کر دوسرے راونڈ2 میں شمولیت اختیار کی۔بعد ازاں ایشیاء کی بہترین تاجکستان۔ سے مقابلہ کیا ۔سعودی عرب کی ٹیم بھی جون میں پاکستان ائے گی۔جو پاکستان میں فٹبال کے کھیل کےلئے فروغ بڑا سود مند ثابت ہوگی ۔۔ نوجواں بڑے خوش ہیں ۔پاکستان اوراردن کے مابین میچ کےلئے پاکستان سپورٹس بورڈ جناح اسٹیڈیم میں میچ کی تیاری کیلئےقومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری اور گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم بھی تربیتی کیمپ میں موجود اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چند روز لاہور میں جاری رہنے کے بعد اسلام آباد منتقل ہوا۔پاکستان اور اردن کا میچ21 مارچ کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔لاہور میں کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کے بعد قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا ہےکہ ٹیم21مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پوری جان سے کھیلے گی۔ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا اور مشکل حریفوں کامقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، جو کہ ایشیا کی بڑی فٹبال ٹیمیں ہیں اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ اور ہم 21 مارچ کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک اردن سے کھیلنے جا رہے ہیں۔ کوچ کا کہنا تھا کہ موجود ٹیم کو دیکھتے ہوئے اس ورلڈکپ اور آنے والےورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی البتہ ساف کپ اورایشین کپ کوالیفائرز کیلئے بھرپور محنت کریں گے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2 میچز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم اسکواڈ میں گول کیپرز یوسف بٹ،ثاقب حنیف،حسن علی اور عبدالباسط، ڈیفینڈرز عیسی سلیمان،عبداللہ اقبال،مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل، مڈفیلڈرز راہس نبی، ہارون حامد،عالمگیر غازی رجب علی،علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد، فارورڈز فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی،عدیل یونس شامل ہیں۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑی نے پیر کو ٹیم جوائن کی۔21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلنے کے لئےاردن جائے گی جہاں پاک اردن میچ 26مارچ کو کھیلا جائےگا۔پاکستانی اسکواڈ ہیڈکوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری،گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی پر مشتمل ہے ۔اردن کی ٹیم منگل کو اسلام آباد پہنچی۔پچھلے میچز میں بھی عوام کا رش قابل تعریف تھا۔اب بھی پاکستان اردن فٹبال میچ دیکھنے کےلئے شائقین بڑے پر جوش ہیں۔یہ میچ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی سپورٹس) پر بھی براہ راست دیکھایا جائے گا۔